اسلام آباد کے سکولوں اور کالجوں میں آج جمعرات 22 اگست کو تعطیل کا اعلان کردیا گیا ۔ سیاسی اور مذہبی جماعت کے جلسوں کے پیش نظر ریڈ زون کو سیل کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنراسلام آباد نے صورتحال کے تناظر میں 22 اگست کو سرکاری و نجی سکولز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ بچوں کی حفاظت کے پیش نظرانتظامیہ نےسرکاری و نجی سکولز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی اور ایک مذہبی جماعت نے آج اسلام آباد میں جلسوں کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔ جلسے کا اجازت نامہ انتظامیہ نے منسوخ کر دیا ہے تاہم پارٹی رہنمائوں کے مطابق آج جلسہ منعقد کرنے کا فیصلہ واپس نہیں لیں گے ۔
وزارت داخلہ کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے بھی اسلام آباد کے سکولوں میں تعطیل بارے بیان جاری کر دیا گیا ہے۔