بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 13 اگست کو لاہور پہنچے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریزکھیلنے کے لیے 13 اگست 2024 کو لاہور پہنچے گی۔
قبل ازیں پروگرام کے مطابق بنگلہ دیشی ٹیم کو 17 اگست کو اسلام آباد پہنچنا تھا تاہم پی سی بی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو ٹیم پہلے بھیجنے کی تجویز دی جسے قبول کر لیا گیا۔
پی سی بی کے مطابق بنگلہ دیشی ٹیم قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں تین دن کی پریکٹس کے بعد اسلام آباد روانہ ہوگی۔
شیڈول کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 21 اگست کو راولپنڈی میں ہو گا جبکہ دوسرا میچ 30 اگست کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔