بنگلہ دیش میں پُرتشدد واقعات کے بعد شیخ حسینہ واجد کی سیاسی جماعت سے منسلک 20 سے زائد افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق برآمد شدہ لاشوں میں عوامی لیگ کے رہنما اور ان کے خاندان کےلوگوں کی لاشیں شامل ہیں، پتششد مظاہروں کے دوران عوامی لیگ سے تعلق رکھنے والے افراد کے گھروں اور کاروباری مراکز میں توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کی گئی۔ جبکہ عوامی لیگ کے دفاتر اور رہنماؤں کے گھروں کو بھی نذر اتش کیا گیا۔
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق یہ لاشیں شیخ حسینہ واجد کے ملک چھوڑنے کے بعد برآمد ہوئی ہیں ۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بنگلادیش میں پُرتشدد مظاہروں کے دوران 300 سے زائد افراد کی ہلاکت ہوئی۔
بنگلہ دیش میں ایک ماہ سے جاری عوامی احتجاج کے بعد گزشتہ پیر کو وزیراعظم حسینہ واجدمستعفی ہوکر بھارت فرار ہوگئی تھیں جس کے بعد فوج نے عبوری حکومت بنانے کا اعلان کیاتھا۔