پشاور( نئی تازہ رپورٹ) صوبہ خیبرپختونخوا میں فروخت ہونے والا 92 فیصد دودھ مضر صحت پایا گیا۔
صوبائی فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جاریبیان کے مطابق خیبر پختونخوا کے شہری جو دودھ استعمال کررہے ہیں وہ مضر صحت ہے اور صوبہ میں 92 فیصد دودھ مضر صحت فروخت ہورہا ہے۔
فوڈ اتھارٹی کے مطابق ڈی آئی خان میں فرخت کیا جانے والا 100 فیصد دودھ مضر صحت پا یا گیا، جبکہ لیبارٹری تیسٹ میں بنوں میں فروخت ہونے والا دودھ بھی 100 فیصد مضر صحت نکلا۔
ملاکنڈ ، پشاو ، کوہاٹ میں بھی دودھ مضر صحت فروخت ہورہا ہے۔
فوڈ اتھارٹی کے مطابق چیکنگ کے لیے صوبہ بھر سے 3 لاکھ 24 ہزار لیٹر دودھ سے نمونےحاصل کیے گئے تھے ۔