اسلام آباد : ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت چینی کی فروخت بند کر دی گئی۔ نئی ایکسائز ڈیوٹی شہریوں کے لیے پریشانی کا باعث بن گئی۔
اس حوالے سے میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ وفاقی بجٹ میں کمرشل مقاصد کے لیے چینی کی سپلائی پر 15 روپے فی کلو فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ( ایف ای ڈی) نافذ کیے جانے کے باعث یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن( یو ایس سی) نے اپنے تمام سٹورزپر چینی کی فروخت بند کردی ہے، اور شہری وزیر اعظم ریلیف پیکج کے تحت سستی چینی حاصل نہین کر پا رہے انہیں اوپن مارکیٹ سے مہنگے داموں چینی خریدنا پڑ رہی ہے۔
ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق اس وقت یو ایس سی کے پاس وافر مقدار میں چینی دستیاب ہے، لیکن فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی نافذ کیے جانے کی وجہ سے چینی کی فروخت بند کی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق فیڈرل ایکسائز ڈیوٹیبارے وضاحت کے لیےایف بی آر سے ایڈوائس طلب کی گئی ہے، ایف بی آرکی طرف سے صورتحال واضح ہونے پر چینی تمام سٹورز پرفروخت کے لیے دستیاب ہو گی۔