لاہور ( نئی تازہ مانیٹرنگ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کینیڈا کی گلوبل ٹی ٹوئنٹی کےلیے بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کو این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے ترجمان پی سی بی نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ملکی کرکٹ کے غیرمعمولی مصروف سیزن اور پلیئرز پر کام کے بوجھ کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے، ترجمان کے مطابق بابر، رضوان اور شاہین تینوں فارمیٹس کے کھلاڑی ہیں اور پاکستانی ٹیم کو ان کی خدمات درکار ہوں گی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی چاہتا ہے کہ یہ تینوں کھلاڑی سیزن کے آغاز میں پوری طرح سے فٹ ہوں۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے افتخار احمد، محمد عامر، محمد نوازاور آصف علی کو این او سی جاری کردیے ہیں۔