ہرارے ( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی بلے باز نےایک بال پر 13 رنز بناکر زمبابوے کیخلاف میچ میں نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ہرارے میں زمبابوے کے خلاف پانچویں اور آخری ٹی 20 کرکٹ میچ کے دوران بھارتی بلے باز یاشاسوی جیسوال نے اننگز کی پہلی ہی گیند پر 12 رنز بنا کرمنفرد ریکارڈ بنایا۔
میچ کے آغاز میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا ، اور سکندر رضا پہلا اوور کرانے کیلئے آئے، انہوں نے پہلی گیند فل ٹاس کرائی جو کافی اونچی رہی جس پر بھارتی بیٹر جیسوال نے ڈیپ اسکوائر لیگ پربال کو بائنڈری سے باہر پھینک کر چھکا لگا دیا۔
امپائر نے گیند کو نو بال قرار دیا اس طرح بھارت کو بغیر کسی گیند کے 7 رنز حاصل ہوگئے اورفری ہٹ بھی مل گئی۔ سکندر رضا کی اگلی گیند پرفری ہٹ کا فائدہ اٹھا کر جیسوال نے ایک بار پھرگیند کو باؤنڈری کے پار پہنچا کر چھکا لگا دیا اس طرح بھارت کی طرف سے ایک گیند پر 13 رنز حاصل کرنے کا منفرد ریکارڈ بن گیا۔