سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پنسلوانیا کی انتخابی ریلی کے دوران قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے، محافظوں کی جوابی کارروائی میں حملہ آورہلا ک ہو گیا ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کہ ڈونلڈ ٹرمپ پنسلوینیا میں منعقدہ انتخابی ریلی کے شرکا سے خطاب کیلئے اسٹیج پر موجود تھے کہ اچانک فائرنگ شروع ہو گئی اورایک گولی بظاہر سابق امریکی صدر کے کان کو چھوتی ہوئی نکل گئی۔
ڈونلڈ ٹرمپ فائرنگ کے دوران نیچے کی جانب جھک گئے،جبکہ دوران ریلی میں بھگدڑ مچ گئی اور لوگ جان بچانے کے لئے بھاگنے لگے اس دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کھڑے ہوکر اپنے حامیوں کی طرف دیکھ کر فضا میں مکا لہرایا۔
جس کے بعد سیکیورٹی اہلکار ٹرمپ کو اپنے حصار میں لے کر روانہ ہوگئے،اور ریلی ختم کردی گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں حملہ آور کے علاوہ ریلی میں موجود ایک شہری بھی ہلاک ہوگیا اور دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔
بتایا گیا ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ فائرنگ کے بعد کان اور گال پر خون کے ساتھ اسٹیج سے باہر لے جانے کے بعد محفوظ ہیں۔
سیکرٹ سروس کے مطابق اس کے اہلکاروں نے مشتبہ شوٹر کو ہلاک کر دیا ہے۔ فائرنگ سے وہاں موجود ایک شہری ہلاک اور دو شدید زخمی ہو گئے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ معلوم کرکے خوشی ہوئی کہ ٹرمپ حملے میں محفوظ رہے، بائیڈن نے واضح کیا کہ اس طرح کے تشدد کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔