اسلام آباد( نئی تازہ مانیٹرنگ) حکومت نے پاسپورٹس کے اجرا میں تاخیر کا مسئلہ حل کرنے کے لیے بیرون ملک سے نئی تیز رفتارپرنٹنگ مشینیں منگوانے کا فیصلہ کرلیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں پاسپورٹ تیاری میں تاخیر کا مسئلہ حل ہونے کی امید پیدا ہو گئی ہے، حکومت نے پاسپورٹس اجرا میں تاخر کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے اقدامات شروع کردیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے پاسپورٹس پرنٹ کرنے کے لیے نئی مشینیں منگوانے کا فیصلہ کیا ہے، معلوم ہوا ہے کہ ڈی جی پاسپورٹس اینڈ امیگریشن کی طرف سے ریکوزیشن وزارت داخلہ کوبھجوا دی گئی ہے، توقع ہے کہ ستمبرتک نئی مشینیں بیرون ملک سے درآمد کرلی جائیں گی۔
بتایا گیا ہے کہ 6 ڈیسک ٹاپ اور 2 ای پاسپورٹ مشینیں منگوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئی مشینیں ایک گھنٹے میں ایک ہزارتک پاسپورٹ پرنٹ کرسکیں گی۔