اسلام آباد( نئی تازہ مانیٹرنگ) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے ایک اہم کارروائی کے دوران ایف آئی اے کے جعلی ڈائریکٹر کو گرفتار کر لیا جو دھوکہ دہی ا ور فراڈ میں ملوث تھا۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم خالد تاج نے خود کو ایف آئی اے کا جعلی ڈائریکٹر ظاہرکر رکھا تھا، ملزم نے اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ پر ڈائریکٹر اسلام آباد زون کی یونیفارم پہن کر تصاویر بھی لگارکھی تھیں۔
ترجمان کے مطابق ملزم خود کو ایف آئی اے کا ڈائریکٹر ظاہر کر کے مختلف لوگوں سے فراڈ میں ملوث ہے،ملزم گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔
ترجمان ایف ائی اے کے مطابق ملزم کی گرفتاری اڈیالہ روڈ راولپنڈی سےکی گئی، ایف آئی اے ٹیم نے ملزم سے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔