اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 2024 کے نتیجہ کا اعلان جمعہ 12 جولائی کو ہو گا۔
بورڈ ذرائع کے مطابق مارچ ، اپریل 2024 میں ہونے والے میٹرک پارٹ 1 اور میٹرک پارٹ 2 کے سالانہ امتحان کا رزلٹ تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔
وفاقی تعلیمی بورڈزکی طرف سے جاری پریس ریلیزکے مطابق 9 ویں اور 10 ویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2024 کے نتائج کا اعلان جمعہ 12 جولائی کودن 11 بجے کیا جائے گا۔
بورڈ حکام کے مطابق جن طلبا نے داخلہ فارم جمع کراتے وقت اپنے موبائل فون نمبر فراہم کیے تھے انہیں ان کے موبائل فون پرمیسیج کے ذریعے رزلٹ سے آگاہ کر دیا جائے گا، رزلٹ جاری ہونے پر بورڈ کی ویب سائٹ www.fbise.edu.pk پر بھی اپ لوڈ کر دیا جائے گا۔
بورڈ کے نمبر پر ایس ایم ایس بھیج کربھی نتیجہ حاصل کیا جا سکتا ہے جس کے لیے طلبا کو میسیج لکھنے کے آپشن میں
FB لکھ کر سپیس چھوڑنا ہو گی اور اس کے بعد اپنا رول نمبر درج کرنا ہو گاFB