پشاور( نئی تازہ مانیٹرنگ) خیبر پختونخوا حکومت نے یکم محرم الحرام کو صوبہ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
چیف سیکرٹری کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کہا گیا ہے کہ یکم محرم الحرام 1446 ہجری کو سرکاری تعطیل ہو گی جو چاند کی رویت سے مشروط ہو گی۔
محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہفتہ 6 جولائی 2024 ( 29 ذی الحج 1445 ہجری) کو طلب کیا گیا ہے ، اجلاس میں نئے اسلامی سال 1446 ہجری کے اغاز سے متعلق اعلان کیا جائے گا۔
ہفتہ کو چاند نظر آنے کی صورت میں یکم محرم اتوار 7 جولائی کو ہو گی، چاند نظر نہ آنے کی صورت میں پیر 8 جولائی 2024 کو محرم کی پہلی تاریخ ہو گی۔
یاد رہے کہ یکم محرم الحرام خلیفہ دوم حضرت عمر فاروقؓ کا یوم شہادت ہے۔