لاہور ( نئی تازہ رپورٹ) پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈزمیٹرک امتحانات 2024 کے نتائج کا اعلان منگل 9 جولائی 2024 کو کریں گے۔
ذرائع کے مطابق صوبہ پنجاب کے تمام 9 تعلیمی بورڈ 9 جولائی کی صبح 10 بجے میٹرک پارٹ 2 کے نتائج کا ایک ساتھ اعلان کریں گے۔
10 ویں جماعت کے طلباء اپنے نتائج 9 جولائی کو 10 بجے کے بعد متعلقہ بورڈ کی ویب سائٹ پردیکھ سکتے ہیں یا اپنے موبائل فون کے ذریعے ایس ایم ایس بھیج کر حاصل سکتے ہیں۔
آن لائن نتائج کے لیے طلباء اپنے متعلقہ بورڈز کی آفیشل ویب سائٹ پر جا کر نتیجہ حاصل کر سکتے ہیں۔ ہر بورڈ کی طرف سے ویب سائٹ پرمخصوص پیج پرنتائج جاری کیے جائیں گے جہاں طلباء اپنا رول نمبر اور دیگر مطلوبہ معلومات درج کر کے رزلٹ حاصل کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ
میٹرک کے جو طلبا انٹرنیٹ تک رسائی نہ رکھتے ہوں وہ موبائل ایس ایم ایس کا آپشن استعمال کر سکتے ہیں۔ پنجاب کے تعلیمی بورڈز سے ایس ایم ایس کے ذریعے نتجہ ان نمبرز پراپنا رول نمبر بھیج کر حاصل کیا جا سکتا ہے۔ تاہم یہ سروس مفت دستیاب نہیں۔
لاہور: 800291
راولپنڈی: 800296
فیصل آباد: 800240
گوجرانوالہ: 800299
ملتان: 800293
بہاولپور: 800298
سرگودھا: 800290
ساہیوال: 800292
ڈیرہ غازی خان: 800295