اسلام آباد( نئی تازہ مانیٹرنگ) ججز تعیناتی کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون جج جسٹس عالیہ نیلم کی بطور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ تقرری کی منظوری دے دی۔
سندھ ہائی کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹسز کی تعیناتی کے لیے چیئرمین جوڈیشل کمیشن جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں کمیشن کا اجلاس سپریم کورٹ میں ہوا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس شفیع محمد صدیقی، جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو اور جسٹس صلاح الدین پنہور کے نام سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے لیے زیر غورلائے گئے۔
اجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے کے لیے جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس عالیہ نیلم کے نام زیر غور آئے۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے لیے جسٹس عالیہ نیلم کی تقرری کی سفارش متفقہ طور پرکی گئی۔ جسٹس عالیہ نیلم کو لاہور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس مقرر ہونے کا اعزاز حاصل ہوگا۔