حکومت نے نئے مالی سال کے آغازپر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9روپے فی لیٹر سے زائد اضافہ کردیا ۔اطلاق یکم جولائی 2024 سے ہو گیا۔
وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7روپے 45 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9روپے 56 پیسے فی لیٹرکا اضافہ کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ نے وزیراعظم کی منظوری کے بعد قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا جس بعد پیٹرول کی نئی قیمت265.61 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 277.45 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں گزشتہ 15 روز کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کے باعث ملک میں قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق پیریکم جولائی 2024 سے ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 88 پیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 5 پیسے فی لیٹر کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔