ملک میں آئندہ مالی سال کے دوران گیس کے 4 لاکھ نئے کنکشنز فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ۔ نئے کنکشن سوئی ناردرن کی طرف سے فراہم کیے جائیں گے ۔ بلوچستان اور سندھ میں نئے کنکشن نہیں لگیں گے ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق گیس قلت کے باوجود اگلے مالی سال کے دوران چار لاکھ تین ہزار سے زائد نئے گیس کنکشن لگائے جائیں گے ۔
رپورٹ کے مطابق نئے سال کی منصوبہ بندی میں سوئی سدرن سسٹم کی طرف سے گیس کے نئے کنکشن فراہم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے ۔ سندھ اور بلوچستان کو آئندہ مالی سال کے دوران گیس کے کوئی نئے کنکشن فراہم نہیں کیے جائیں گے،
رپورٹ کے مطابق اس وقت گھریلو صارفین کے نئے گیس کنکشن پر بھی پابندی عائد ہے ، اگلے مالی سال کے دوران تمام نئے کنکشن سوئی ناردرن گیس کی طرف سے فراہم کیے جائیں گے ۔