لاہور ( نئی تازہ مانیٹرنگ) صوبہ پنجاب کا سال 25-2024 کا 5 ہزار446 ارب روپے کا ٹیکس فری بجٹ پیش کر دیا گیا
پنجاب کے وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے پنجاب اسمبلی میں بجٹ پیش کیا ۔
صوبائی بجٹ 25-2024 کے اہم نکات یہ ہیں ۔
بجٹ کا حجم 5 ہزار446 ارب روپے
کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا ، موجودہ ٹیکسز کی شرح میں اضافہ نہیں کیا گیا
ریونیو ہدف 960 ارب روپے مقرر کیا گیا
842ارب روپے ترقیاتی بجٹ کےلیے مختص ہوں گے
صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں 20 سے25 فیصد تک اضافہ کا اعلان
گریڈ 1 سے 16 تک 25 فیصد ، گریڈ 17 سے 22 تک 20 فی صد اضافہ
ریٹائرڈ ملازمن کی پنشن میں 15فیصد اضافے کا اعلان
مزدور کی کم ازکم اجرت 32 ہزارروپے سے بڑھا کر37 ہزار روپے کرنے کی تجویز
ٹیکسٹائل کی صنعت کے فروغ کے لیے3ارب روپے کی لاگت سے گارمنٹ سٹی کا قیام
پنجاب کے 5 بڑے شہروں میں ماحول دوست بس سروس کا آغاز،49 ارب لاگت کا تخمینہ
2ارب50کروڑروپے کی لاگت سے پنجاب انڈرگریجوایٹ اسکالر شپ پروگرام کا آغاز
معذور افراد کے لیے چیف منسٹر ہمت کارڈ پروگرام کا 2ارب روپے کی لاگت سے اجراء
ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے لیے ایک ارب روپے کی لاگت سےاسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کا آغاز
صوبے میں ائیر ایمبولینس سروس کا آغاز، 2ارب روپے لاگت کا تخمینہ
سماجی تحفظ کےلیے 130 ارب روپے کی رقم مختص