حکومت نے وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد تک اضافہ کا اعلان کر دیا۔
بدھ کو قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جارہا ہے، گریڈ 1 سے 16 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کی تجویز ہے۔
گریڈ 17 سے 22 تک ملازمین کی تخواہ میں 20 فی صد اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ 25-2024 کے حوالے سے کہا کہ کم از کم ماہانہ تنخوا ہ 32 ہزار روپے سے بڑھا کر 36 ہزار کرنے کی تجویز ہے۔
بدھ کو قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران وزیر خزانہ نے بتایا کہ پینشن پر ایک ہزار 14ارب روپے خرچ ہوں گے۔