اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) بیرون ملک سے موبائل فونز منگوانے پر مزید ٹیکس لگانے کی تیاری کر لی گئی، وفاقی بجٹ میں درآمد کیے گئے موبائل فونز پر ٹیکس بڑھانے کی تجویزپر غور شروع ہو گیا۔
میدیا رپورٹ میں ایف بی آر ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ درآمد کیے جانے والے موبائل فونز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ( ایف ای ڈی) عائد کرنے کی تجویز ہے، اس حوالے سے ایف ای ڈی کا مجموعی تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔
درآمد کیے جانے والے لگژری موبائل فون پر پی ٹی اے ٹیکس میں اضافے کی بھی تجویز ہے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ فنانس بل میں درآمد کردہ موبائل فونز پر جی ایس ٹی بڑھانے کی تجویز ہے، تاہم پہلے سے 25 فیصد جی ایس ٹی عائد ہونے کی وجہ سے مزید جی ایس ٹی کا نفاذ مشکل ہو گا۔