اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) وفاقی تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری ہوا یا نہیں ، تفصیل سامنے آگئی ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن ( ایف ڈی ای) نے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دے دیا ہے۔
ایف ڈی ای نے وضاحت کی ہے کہ وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن ابھی جاری نہیں کیا گیا ۔ یاد رہے کہ چند روز سے ایک نوٹیفکیشن سوشل میڈیا پر زیر گردش تھا، جس کے مطابق شدید گرمی کے باعث وفاقی تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات کو بھی چھٹیاں مل گئی ہیں، مبینہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ وفاقی تعلیمی ادارے 10 جون سے گرمیوں کی چھٹوں کی وجہ سے بند ہو جائیں گے اور 31 جولائی تک بند رہیں گے۔
تاہم اب فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی طر سے کہا گیا ہے کہ ابھی کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔