سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا جبکہ پاکستان میں چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس جمعہ کو ہوگا ۔
سعودی سپریم کورٹ نے مملکت بھر کے تمام مسلمانوں سے جمعرات کو ذی الحج 1445 ھ کا چاند دیکھنے میں شرکت کی اپیل کی تھی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں چاند نظر آگیا ہے اس طرح جمعہ 7 جون کو ذی الحج کا پہلا دن ہو گا ۔ اور عید الاضحیٰ 16 جون بروز اتوار ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں : ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو ہو گا
پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے جمعہ کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں ہو گا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں عید پیر 17 جون 2024 کو ہونے کا امکان ہے۔ تاہم چاند سے متعلق حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی طرف سے کیا جائے گا ۔