لاہور ( نئی تازہ رپورٹ) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (بی آئی ایس ای) لاہور میٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان کب کرے گا ، متوقع تاریخ سامنے آگئی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق توقع ہے کہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور جولائی 2024 کے آخر یا اگست کے آغاز تک 2024 کے میٹرک کے سالانہ نتائج کا اعلان کردے گا ۔ذرائع کے مطابق میٹرک امتحانات میں شرکت کرنے والے طلباء کے لیے امتحانی نتائج کی تاریخ کا اعلان 20 جولائی 2024 تک متوقع ہے۔
نتائج کے اعلان کی تاریخ بارے BISE لاہورکی طرف سے نوٹیفکیشن جولائی میں جاری کر دیا جائے گا ، طلباء کومشورہ دیا گیا ہے کہ وہ رزلٹ کے بارے میں بورڈ کے اعلانات پر نظر رکھیں ۔
BISE لاہورمیٹرک کا نتیجہ چیک کرنے کا طریقہ
طلباء کی سہولت کے لیے بورڈ نے متعدد ذرائع کے ذریعے رزلٹ معلوم کرنے کی سہولت فراہم کر رکھی ہے۔ طلبا نتائج کی تاریخوں کے قریب بی آئی ایس ای لاہور کی آفیشل ویب سائٹ وزٹ کریں ، جہاں طلباء اپنا رول نمبراور دیگر تفصیلات فراہم کرکے رزلٹ معلوم کرسکتے ہیں ۔
ایس ایم ایس سروس:
طلباء بورڈ کے فراہم کردہ نمبر پر ایس ایم ایس کے ذریعے اپنا رول نمبر بھیج کر رزلٹ معلوم کرسکتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں :ہسپتال میں مردہ قرار دی گئی خاتون تدفین سے پہلے’زندہ‘ ہوگئی
نوٹ: توقع ہے کہ لاہور بورڈ کی طرح پنجاب کے دیگر تعلیمی بورڈز بھی انہی تاریخوں میں میٹرک رزلٹ کا اعلان کریں گے۔ رزلٹ جاری ہونے پر آپ کو اس ویب سائٹ نئی تازہ ڈاٹ کام پر بھی مطلع کر دیا جائے گا۔