لاہور ( نئی تازہ رپورٹ) لاہور ہائیکورٹ نے ٹولنٹن مارکیٹ میں مردہ مرغیاں بیچنے والی دکانوں کے بارے میں سخت احکامات جاری کر دیئے ۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کیس سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے مردہ مرغیاں بیچنے والی دکانوں کو مستقل طور پر سیل کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالتی احکامات کے مطابق فوڈ اتھارٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹولنٹن مارکیٹ لاہور میں بہت زیادہ تعداد میں مردہ مرغیاں تلف کی گئیں۔
عدالتی حکم میں استفسار کیا گیا ہےکہ ٹولنٹن مارکیٹ کا کچرا کہاں تلف ہوتا ہے، اس سے متعلق رپورٹ دی جائے ،عدالت نے مارکیٹ میں صفائی ستھرائی کے بارے میں بھی رپورٹ طلب کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی محکموں میں ہفتہ کی تعطیل ختم کرنے کیلئے تجاویز طلب
لاہور ہائی کورٹ نے تحریری فیصلے میں پی ایچ اے سرکاری پارکس کی لوکل کمیٹیز کے ساتھ مل کر ان کی دیکھ بھال بارے رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔