اسلام آباد( نئی تازہ رپورٹ) پاکستان میں ذی الحج 1445 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعہ 7 جون 2024 کو کراچی میں طلب کیا گیا ہے۔ جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اسی روز اپنے مقررہ مقامات پر ہوں گے۔
جمعہ 7 جون کو پاکستان میں 29 ذیقعد ہوگی، جمعہ کو چاند نظر آنے کی صورت میں ہفتہ 8 جون 2024 کو یکم ذی الحج ہو گی اس طرح عیدالاضحیٰ ( 10 ذی الحج ) پیر 17 جون 2024 کو ہوگی۔
ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں جمعہ 7 جون کو ذی الحج کا چاند نظر آنے کا امکان ہے تاہم اس حوالے سے حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔