کراچی ( نئی تازہ مانیٹرنگ) کراچی کے بعض علاقوں میں پیر کی شام زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شام 6 بج کر 36 منٹ پر آنے والے زلزلہ کی شدت 2.3 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ کا مرکز15 کلو میٹر شمال مشرق کراچی تھا۔
رپورٹس کے مطابق کراچی میں شہریوں نے زلزلے کے جھٹکے کلفٹن، آئی آئی چندریگر روڈ اور صدر کے علاقوں میں محسوس کئے ۔
مقامی افراد کے مطابق انڈھی، کورنگی، ملیر ، ڈی ایچ اے میں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس ہوئے جبکہ نارتھ ناظم آباد سمیت دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جانے کی اطلاعات ملی ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ سے متعلق ابھی تصدیق نہیں کرسکتے، تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں ۔