سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عوام میں مقبولیت کے لیے ٹک ٹاکر بن گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے مختصر ویڈیوز کی شہرت رکھنے والے چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر اکائونٹ بنا لیا ہے۔
مبصرین کے خیال میں ٹرمپ عوام سے روابط بڑھانے اور مقبولیت حاصل کرنے کے لیے ٹک ٹاک جیسے پلیٹ فارمز کا سہارا لے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹک ٹاک چین میں قائم بڑی کمپنی ’بائٹ ڈانس‘ کی ملکیت ہے، امریکی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کی رات اپنے اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئرکی ہے جس میں وہ الٹیمیٹ فائنڈنگ چمپئین شپ میں تماشائیوں کو مبارکباد دے رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ٹک تاک کی مالک بائیٹ ڈانس نامی کمپنی امریکی عدالت میں ایک کیس لڑ رہی ہے، یہ کیس اس کے خلاف اس پابندی کے خلاف اپیل کی صورت میں ہے جس میں بائٹ ڈانس کوآئندہ جنوری تک ٹک ٹاک کو کسی اور کے ہاتھ فروخت کرنا ہو گا ، یا پھر اسے ٹک ٹاک پرامریکی پابندی قبول کرنا ہو گی۔