اسلام آباد( نئی تازہ رپورٹ) حکومت کی طرف سے یکم جون 2024 سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے. حکومت کی طرف سے قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کیا جائے گا۔
اوگرا ذرائع کے مطابق یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید کم کی جاسکتی ہیں۔ پیٹرول،
ڈیزل، لائٹ ڈیزل ،مٹی کا تیل آئندہ 15 روز کے لیے سستا ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ کی قیمتوں کے تناسب سے پیٹرولیم مصنوات کی قیمتوں میں 2 سے 7 روپے فی لیٹر تک کمی کی جا سکتی ہے، رپورٹ کے مطابق اوگرا کی طرف سے تجاویز 31 مئی کو حکومت کو بھجوائی جائیں گی، قیمتوں میں ردو بدل سے متعلق حتمی منظوری وزیراعظم سے لی جائے گی۔ جس کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔