محکمہ موسمیات نے اس سال عید الاضحیٰ پیر 17 جون 2024 کو ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کلائیمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر نے کہا ہے کہ ذوالحجہ 1445 ہجری کا چاند جمعہ 7 جون کو نظر آنے کا امکان ہے، اس طرح یکم ذوالحجہ منگل 8 جون کو اور عید الضحیٰ پیر17 جون کو ہوگی۔
رپورٹ میں کلائیمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹرکے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ چاند کی پیدائش 6 جون کی شام 5 بج کر 38 منٹ پر ہوگی جبکہ غروب آفتاب 7 بج کر 20 منٹ پر ہونے کا امکان ہے۔
چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 72 منٹ تک ہو گا۔
ماہرین کے مطابق چاند نظر انے کیلئےاسکی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔
ذوالحجہ 1445 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیےمرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 29 ذیقعد بمطابق 7 جون 2024 کو ہو گا، چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کی طرف سے کیا جائے گا۔