فیصل آباد ( نئی تازہ مانیٹرنگ) سوشل میڈیا پر تربوز کو ٹیکہ لگا کر سرخ کرنے کا دعویٰ کرنے والے ڈاکٹرعفان قیصر کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی درخواست دائر، 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فیصل آباد میں انجمن تاجران سبزی منڈی ( شاہین گروپ) غلام محمد آباد کے صدر رانا عامر جاوید نے تھانہ غلام محمد آباد میں مقدمے کے اندراج لیے درخواست دے دی۔ جبکہ ڈاکٹر افنان قیصرکے نام نوٹس میں ان سے معافی کا مطالبہ کیا گیا ہے، اور کہا گیا ہے کہ معافی نہ مانگنے پر 10 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر افنان قیصر کہ جھوٹے بیان کی وجہ سے پاکستان کی تمام منڈیوں میں کاروبار کرنے والوں اور کاشتکاروں کو بھاری نقصان ہوا ہے۔ اور عوام میں بھی خوف و ہراس پھیل گیا۔ پاکستان کی دنیا بھر میں بدنامی ہوئی۔
ڈاکٹر افنان قیصر کے اس دعوے کو محکمہ فوڈ پنجاب نے بھی غلط قرار دیا ہے۔ کسی جگہ کوئی ایسا واقعہ پیش نہیں آیا۔ ۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے مختلف اضلاع میں منڈیوں اور بازار میں فروخت ہونے والے تربوز چیک کیے ہیں اور تاحال کہیں سے کوئی ایسا واقعہ رپورٹ نہیں ہوا۔