سولر انرجی کے بڑھتے ہوئے استعمال اور بعض صنعتوں کی بندش سے بجلی فالتو ہوگئی۔لاہور الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کوگذشتہ روز فراہم کردہ کوٹے کے مقابلے میں طلب کم رہی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (لیسکو) کے پاس گذشتہ روز کاکوٹہ 3800 میگاواٹ تھا جبکہ طلب صرف 3130 میگا واٹ تھی اس طرح لیسکو کے پاس 730 میگا واٹ اضافی بجلی موجود تھی جس کی وجہ سے کسی علاقہ میں لوڈشیڈنگ کی ضرورت نہیں تھی۔
بتایا گیا ہے کہ سولر سسٹم کے استعمال اور بعض صنعتوں کے بند ہو جانے سے گذشتہ سال کے مقابلے میں اس سال بجلی کی طلب میں 1500 میگاواٹ کی کمی دیکھی جا رہی ہے۔
لیسکوذرائع کے مطابق بجلی فالتو ہونے کے باوجود زیادہ نقصان والے فیڈرز پر لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، جن کی تعداد 70 کے قریب ہے۔ ذرائع کے مطابق زیادہ لاسز والے فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ کا مقصد نقصان کو کم کرنا ہے۔