اسلام آباد ( نئی تازہ ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ہدایت پر ٹیکس نان فائلرز کی 11 ہزار سے زائد موبائل سمز بند کردی گئی ہیں۔
موبائل کمپنیوں کی جانب سے نان فائلرز کی سمز مرحلہ وار بند کی جارہی ہیں، تازہ اعدادوشمار کے مطابق اب تک 11252 سمز بند کی جاچکی ہیں
اس حوالے سے ایف بی آر کے ترجمان نے کہا ہے کہ موبائل فون سمز کی بندش انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت کی گئی ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیوکے ترجمان نے 22 مئی 2024 تک کے اعدادوشمار کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ نان فائلرز کی 11 ہزار 252 سمز بلاک کی جا چکی ہیں۔
ایف بی آر کے مطابق 2023ء کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کے خلاف انکم ٹیکس آرڈیننس کے تحت کارروائی عمل میں جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ ایف بی آر واضح کر چکا ہے کہ نان فائلرز سم کی بندش سے بچنے کے لیے جلد اپنےانکم ٹیکس گوشوارے جمع کرا دیں۔