اسلام اباد ( نئی تازہ ڈیسک) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) نے ملک بھر میں مستحق خاندانوں کو بینظیر کفالت نقد امداد کی سہ ماہی قسط (اپریل تا جون 2024) کی ادائیگی شروع کردی ہے ۔
حکومتی ذرائع کے مطابق ادائیگی کے عمل کو دو مراحل میں انجام دیا جا رہا ہے تاکہ 90 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ خاندانوں میں فی گھرانہ 10500 روپے کی ادائیگی ممکن ہو سکے ۔
پہلے مرحلے میں اسلام آباد ، بلوچستان ، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں مستحق خاندانوں کو ادائیگی کی جا رہی ہی ۔
اسی طرح پشاور ، مردان اور خیبر پختونخوا کے مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے تمام اضلاع ، صوبہ سندھ کے کراچی ڈویژن کے تمام اضلاع اور ضلع حیدرآباد،پنجاب میں گوجرانوالہ ، ساہیوال اور راولپنڈی میں بھی ادائیگی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔
سرگودھا ڈویژن کے تمام اضلاع اور ضلع وہاڑی میں بھی مستحق رجسٹرڈ خاندانوں کو ادائیگی کی جا رہی ہیں ۔
ذرائع کے مطاب باقی اضلاع میں مستحقین کو ادائیگی دوسرے مرحلے میں کی جائے گی ۔
مستحق خاندان 8171 سے پیغام موصول ہونے کے بعد اپنی رقم قریبی مراکز کے ذریعے حاصل کر سکتے ہیں۔
بی آئی ایس پی حکام کے مطابق مستحقین کسی شکایت کی صورت میں قریبی تحصیل دفاتر سے رجوع کر سکتے ہیں یا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ٹال فری ہیلپ لائن نمبر 080026477 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پیغامات صرف 8171 سے بھیجے جاتے ہیں اور کسی دوسرے نمبر سے آنے والے پیغامات پراعتماد نہ کریں۔