لاہور ( نئی تازہ ڈیسک) محکمہ خوراک پنجاب نے واضح کیا ہے کہ صوبے سے گندم کی ترسیل پرکوئی پابندی نہیں ، نقل و حمل کے لیے پرمٹ کی شرط بارے اطلاعات غلط ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ خوراک پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسی کے مطابق گندم کی بین الصوبائی و بین الاضلاعی نقل وحمل کی اجازت ہے۔ ترجمان کے مطابق کہ محکمہ خوراک پنجاب کی طرف سے گندم کی ترسیل پر پابندی کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایسی اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ محکمہ خوراک پنجاب نے پرمٹ کے بغیر گندم صوبے سے باہر لے جانے پر پابندی عائد کر دی ہے، تاہم محکمہ خوراک پنجاب نے ایسی اطلاعات کی تردید کی ہے۔