لاہور ( نئی تازہ رپورٹ) پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل پیر کو دن 2 بجے ہوگا، حکومت پنجاب نے ہتک عزت بل 2024 منظوری کیلئے اسمبلی ایجنڈے میں شامل کر لیا۔
وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کل صحافتی تنظیموں سے ملاقات کااعلان کر رکھا ہے۔واضح رہے کہ تمام صحافتی تنظیمیں ہتک عزت بل کوناقابل قبول قرار دے کر مسترد کرچکی ہیں،صحافتی تنظیموں نے پیر کو پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر احتجاج کا اعلان کیا ہے ، دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے بھی ہتک عزت بل کو مسترد کردیا ہے۔
ایجنڈے کے مطابق دو روز کے وقفے کے بعد کل ہونے والے اسمبلی اجلاس میں لوکل گورنمنٹ سے متعلق سوالات کیے جائیں گے۔