اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے کہا ہے کہ نان فائلرز سم کی بندش سے بچنے کےلئے فوری طور پر گوشوارے جمع کرادیں۔
ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 114 بی کے تحت سال 2023 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے نان فائلرز کو ایک بار پھر تنبیہ کی گئی ہے کہ اگر وہ سم کی بندش سے بچنا چاہتے ہیں تو فوری طور پر اپنے گوشوارے جمع کرا دیں۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں نان فائلر کی سم بلاک کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔ ایف بی آر نے کہا ہے کہ نان فائلرز اپنے گوشوارے فوری جمع کرائیں، ورنہ ان کی موبائل فون سم بند کر دی جائے گی۔