رحیم یار خان ( نئی تازہ نیوز).متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان رحیم یار خان پہنچ گئے – وزیراعظم شہباز شریف نے چاندنہ ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور یو اے ای کے صدر نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات ب کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ شیخ محمد بن زاید کا پاکستان آمد پر استقبال کرکے بہت خوشی ہوئی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان شیخ محمد بن زاید کا دوسرا گھر ہے، ان سے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔مہمانوں کے استقبال کے لئے وزیراعظم ،وفاقی وزرا اور اعلیٰ افسران موجود تھے۔
صدر یو اے ای شیخ محمد بن زاید النہیان کا پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا عندیہ
اسلام آباد / دبئی( نئی تازہ رپورٹ) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان...
Read more