شگر، گلگت ( نئی تازہ مانیٹرنگ) پاکستانی کوہ پیما محمد حسن کے ٹو کی مہم جوئی کے دوران جان بحق ہو گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد حسن کے جاں بحق ہونے کی اطلاع پامر ٹائمزنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دی۔
تویٹ میں بتایا گیا کہ گلگت بلتستان کے ضلع شگر سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما محمد حسن کے ٹو میں مہم جوئی کے دوران جان گنوا بیٹھے ہیں۔
بتایا گیا ہے کے ٹو سر کرنے کے دوران محمد حسن ’بوٹل نیک‘ کے نام سے مشہور مقام پر برفانی تودے کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئے تھے، ساتھی کوہ پیما نے محمد حسن کو ریسکیو کیا لیکن انہیں بچایا نہیں جا سکا۔
کے ٹو دنیا کی دوسری بلند ترین اور خطرناک چوٹی ہے جہاں ہر چار میں سے میں ایک کوہ پیما مہم جوئی کے دوران جان کی بازی ہار جاتا ہے۔
پاکستان الپائن کلب کے مطابق 1954 سے اب تک 87 سے زائد کوہ پیما کے ٹو کی مہم جوئی کے دوران جان گنوا بیٹھے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق رواں برس بڑی تعداد میں کوہ پیما بلند چوٹیاں سر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، چند روز قبل 50 سے زائد کوہ پیماؤں نے نانگا پربت سر کی تھی، جن میں 11 پاکستانی بھی شامل تھے۔