وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے علاوہ جڑواں شہر راولپنڈی میں بھی زلزلہ آیا جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
رپورٹ کے مطابق سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ضلع صوابی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔
اٹک، چکوال، تلہ گنگ اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
علاوہ ازیں مہمند، نوشہرہ، صوابی اور شبقدر میں بھی زلزلہ آیا۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیماء مرکز نے بتایا کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 88 کلو میٹرتھی۔
زلزلہ پیما مرکزکے مطابق زلزلے کا مرکز پاک افغان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔ فوری طور پر زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی