سلوواکیہ کے وزیر اعظم رابرٹ فیکو قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہینڈلووا میں ثقافتی کمیونٹی سینٹر کے باہر وزیر اعظم رابرٹ فیکوکو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق انہوں نے حملے کے دوران متعدد گولیوں کی آوازیں سنی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم رابرٹ فیکو کو چار گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا ، ان کی موجودہ طبی حالت کے بارے میں سرکاری طور پر کچھ نہیں بتایا گیا۔ دریں اثنا مقامی حکام نے مشتبہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے۔
یہ واقعہ دارالحکومت بریٹیسلاوا سے تقریباً 150 کلومیٹر شمال مشرق میں پیش آیا۔ سلوواکیہ کی صدر زوزانا کیپوٹووا اور دیگر رہنماؤں نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دکھ کا اظہار کیا ہے اور وزیراعظم رابرٹ فیکو کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
رابرٹ فیکو یورپ نواز پالیسیوں کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، تاہم انہوں نے حالیہ عرصے میں مغرب مخالف اور روس نواز موقف اختیار کر رکھا ہے۔