پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی 20 کرکٹ میں ایک اور اعزازحاصل کرلیا۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم آئرلینڈ کے خلاف تیسرے میچ میں ٹی 20 انٹرنینشل کے ایک اوور میں 25 رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔
بابر اعظم نے آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی 20 میں بین وائٹ کے ایک اوور میں 25 رنز بنا ئے اور ایک اوور میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔
بابراعظم نے ایک اوور میں 4 شاندار چھکوں کی مدد سے 25 رنز کا ریکارڈ سکور حاصل کیا۔
اس سے قبل پاکستان کی طرف سے آصف علی، خوشدل شاہ، عامر جمال اور محمد رضوان ایک اوور میں 24 رنز بنانے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔جبکہ اس فارمیٹ میں ایک اوور میں 25 رنز بنانے والے واحد کھلاڑی بابر اعظم ہیں۔
پاکستان نے آئرلینڈ کوتیسرے میچ میں شکست دے کر تین میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز میں دو ، ایک سےکامیابی سمیٹی۔