اسلام آباد( نئی تازہ رپورٹ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسمبلیوں کی اضافی مخصوص نشستوں پر رکن بننے والوں کی رکنیت معطل کردی۔ قومی اسمبلی کی 22 مخصوص نشستوں پر اراکین کو معطلی کا سامنا کرنا پڑا ۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق خیبر پختونخواہ اسمبلی سے 21 خواتین اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی سے اقلیتی نشست والے 4 اراکین کی رکنیت بھی معطل کی گئی ۔
ای سی پی کے مطابق قومی اسمبلی کی پنجاب سے قومی اسمبلی کی 11 خواتین اراکین کی رکنیت معطل کی گئی۔ خیبر پختونخواہ سے بھی 8 خواتین اراکین قومی اسمبلی کی رکنیت معطل ہو گئی جبکہ ای سی پی نے قومی اسمبلی کے 3 اقلیتی اراکین کی رکنیت بھی معطل کی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی اسمبلی پنجاب سے 24 خواتین اراکین اور 3 اقلیتی اراکین کی رکنیت معطل ہو گئی۔
سندھ اسمبلی سے 2 خواتین ایک اقلیتی رکن کو معطل کیا گیا۔