پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کی تاریخیں سامنے آگئیں، صوبہ بھر کے سکول اور کالجز اڑھائی ماہ بند رہیں گے۔
میڈیا رپورٹ میں صوبائی وزیر تعلیم کے حوالے سے گرمیوں کی چھٹیوں سے متعلق تفصیل بتائی گئی ہے ، جس کے مطابق اس سال پنجاب میں موسم گرما کی تعطیلات 7 جون 2024 سے شروع ہوں گی اور 19 اگست 2024 تک جاری رہیں گی۔ آنے والے ہفتوں میں محکمہ تعلیم کی جانب سے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پنجاب میں گذشتہ کچھ برسوں سے انہی ایام میں سکولوں کی تعطیلات ہوتی ہیں تاکہ طلبا کو گرمی شدت سے بچایا جا سکے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق اس سال جون اور اگست میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ ہو سکتا ہے۔