لیبر پارٹی کے پاکستانی نژاد امیدوار صادق خان نے تیسری مرتبہ لندن کا میئر منتخب ہو کر کامیابی کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔
لندن میں میئر کے انتخاب کے لیے لیبر پارٹی کے صادق خان اور کنزرویٹیو پارٹی کی سوزن ہال کے درمیان مقابلہ تھا۔
یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں صادق خان غزہ معاملہ پر آواز اٹھانے والوں میں شامل تھے۔
صادق خان نے حالیہ الیکشن میں منتخب ہونے کی صورت میں لندن میں فری اسکول میلزفراہم کرنے اور کرائے منجمند رکھنے کے وعدے کیے۔ صادق خان نے پولیس افسران کی تعداد بڑھانے کا وعدہ بھی کیا۔
1970 میں لندن میں پیدا ہونے والے صادق خان کے والدین پاکستان سے ہجرت کر کے برطانیہ پہنچے تھے۔ ان کے والد بس ڈرائیونگ کرتے رہے اور ان کی ابتدائی پرورش بھی کونسل کے فراہم کردہ فلیٹ میں ہوئی تھی۔
صادق خان نے پہلی بار 2016 میں لندن کے میئرکے انتخاب میں کامیابی حاصل کی۔ 2016 میں انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما کے بھائی کنزرویٹو امیدوار زیک گولڈ اسمتھ کو شکست دی تھی
53 سالہ صادق خان نے یونیورسٹی آف لندن سے قانون کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ صادق خان کا سیاسی کیریئرونس ورتھ کونسل کے کونسلر کے طور پر شروع ہوا۔
تازہ نتائج کے مطابق صادق خان کو حریف امیدوار کے مقابلہ میں فیصلہ کن برتری حاصل ہو گئی ہے۔