لاہور ( نئی تازہ رپورٹ) پنجاب اسمبلی کے رولز میں ترامیم کے لیے 12 رکنی خصوصی کمیٹیل دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق صوبائی اسمبلی کے رولز کو مزید بہتر بنانے اور اسمبلی امور کی انجام دہی میں بعض مشکلات سے بچنے کے لیے رولز میں ترامیم بارے کچھ عرصہ سے مختلف تجاویز پر غور کیا جا رہا تھا ، ترامیم کے معاملے پراب اسپیکر ملک محمد احمد خان نے 12 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔
کمیٹی کے قیام سے متعلق جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خصوصی کمیٹی کے کنوینر اسپیکر پنجاب اسمبلی ہوں گے۔
کمیٹی قومی اسمبلی رولز کی طرز پر پنجاب اسمبلی رولز میں ترامیم کے لیے اپنی سفارشات مرتب کرکے پیش کرے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق خصوصی کمیٹی اپنی رپورٹ تین ماہ کے اندر ایوان میں پیش کرے گی۔