اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے نئے انٹراپارٹی الیکشن پر اعتراضات عائد کرتے ہوئے 30 اپریل کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کے پاس پی ٹی آئی کی طرف سے 4 مارچ کو انٹراپارٹی انتخابات کی تفصیلات جمع کروائی گئی تھیں۔تاہم ای سی پی نے پاکستان تحریک انصاف کے نئے پارٹی انتخابات پر اعتراضات عائد کیے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے پولیٹیکل فنانس ونگ کی طرف سے پی ٹی آئی کو 30 اپریل کوپیش ہونے کی ہدایت کی گئی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دے دیا گیا تھا اور پارٹی کا انتخابی نشان واپس لے لیا گیا تھا۔
تحریک انصاف نے 3 مارچ کو دوبارہ انٹرا پارٹی انتخابات کروانے کا اعلان کیا تھا ، پارٹی الیکشن میں پی ٹی آئی کے الیکشن سیل نے بیرسٹر گوہر علی خان کو بلا مقابلہ چیئرمین اور عمر ایوب خان کو بلامقابلہ سیکرٹری جنرل قرار دیا تھا۔