اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف اتوار 28 اپریل کو سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اتوار سے سعودی عرب کا 3 روزہ دورہ کریں گے، وزیر اعظم اپنے دورے کے دوران پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق سعودی حکام سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اعلیٰ شخصیات سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔
یاد رہے کہ سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے چند روز قبل پاکستان کا دورہ کیا تھا اور صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے الگ الگ ملاقاتیں کی تھیں۔
ملاقاتوں میں مختلف شعبوں میں تعاون و سرمایہ کاری کے فروغ کےعزم کا اظہار کیا گیا ۔ اس موقع پر سعودی وزیرخارجہ نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری کے قیام کیلئے پرعزم ہے۔