اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج 12اپریل کو سٹریٹ چلڈرن ڈے منایا جا رہا ہے۔
ہر سال 12 اپریل کوسٹریٹ چلڈرن ڈے منانے کا مقصد گلیوں اور فٹ پاتھوں پر زندگی گزارنے والے بے گھربچوں کے حقوق کے متعلق آگاہی فراہم کرنا اور انہیں دیگر بچوں جیسی آسائشیں مہیا کرنا ہے۔
دنیا بھرمیں کروڑوں اورپاکستان میں لاکھوں بچے سٹریٹ چلڈرن کے طور پر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، ان کیلئے سماجی تحفظ کا کوئی موثر نظام موجود نہیں۔
مختلف تحقیقی رپورٹس اور اندازوں سے طاہر ہوتا ہے کہ 63 فیصد بچے سٹریٹ چلڈرن جنسی زیادتی کا نشانہ بننے اور مختلف اقسام کے نشوں کا شکار ہو جانے کی وجہ سے ایڈز اور ہیپاٹائٹس سمیت کئی خطرناک بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان میں 1995 سے منظور شدہ قانون کے مطابق بچوں کا بھیک مانگنا جرم قرار دیا گیا تھا لیکن اس پر آج تک پوری طرح عمل نہ ہو سکا۔