وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، آل رائونڈر شاہد آفریدی کو وزیر بنانے کی پیشکش کردی۔
میڈیا رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ شاہد آفریدی کو وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے دو وزارتوں کی پیشکش کی گئی۔
شاہد آفریدی کو وزیر اعظم نے اسپورٹس اور یوتھ کی وزارتوں کی پیشکش کی تاہم شاہد آفریدی نے شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کوئی وزارت لینے معذرت کرلی۔
ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی نے وزارت کی پیشکش پر معذرت کرتے ہوئے وزیر اعظم سے کہا کہ آپ کی عزت کا شکریہ، میں اپنی فاؤنڈیشن پرتوجہ مرکوز کرنا چاہتا ہوں۔
واضح رہے کہ سابق کپتان شاہد آفریدی نے فلاحی کاموں کے لیے شاہد آفریدی فائونڈیشن کے نام سے این جی او قائم کر رکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : محکمہ موسمیات نے عیدالفطر2024 کا چاند 9 اپریل کو نظر آنے کی پیش گوئی کر دی
یاد رہے کہ سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایک حالیہ بیان میں کہا تھا کہ دل چاہتا ہے کہ سیاست میں آؤں اور پاکستان میں کچھ کروں، میرے بڑے مجھے سیاست میں آنے سے منع کرتے ہیں ۔
سابق کپتان نے کہا کہ اپنے بڑوں سے کہتا ہوں کہ اگر ہم جیسے لوگ سیاست میں نہیں آئیں گے تو تبدیلی کیسے آئے گی۔ تاہم تازہ رپورٹس کے مطابق شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ وہ اپنی فاؤنڈیشن پرتوجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔