پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت ہفتہ 6 اپریل سے شروع ہو گی ۔لاہور، اسلام آباد ، راولپنڈی، ملتان ، گوجرانوالہ ،سیالکوٹ ،پشاور اور کراچی میں ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز سے ٹکٹ حاصل کیے جا سکیں گے
میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 18 اپریل 2024 سے شروع ہونے والی پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کے لیے سیریز کی ٹکٹس ہفتہ 6 اپریل سے لاہور، اسلام آباد ، راولپنڈی، ملتان ، گوجرانوالہ ،سیالکوٹ ،پشاور اور کراچی میں ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گے۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق شائقین نامزد کردہ ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز سے میچز کے لیے فزیکل ٹکٹ خرید سکتے ہیں ۔ جبکہ پہلے سے آن لائن بک شدہ ٹکٹ بھی انہی مراکز سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
ہر میچ کے لیے ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 10 ٹکٹس خریدنے کی اجازت ہو گی۔ کرکٹ شائقین صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز سے ٹکٹ خود خرید سکتے ہیں۔ جبکہ آن لائن بک شدہ ٹکٹس بھی خود حاصل کر سکتے ہیں۔
میچ دیکھنے کے لیے سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت صرف فزیکل ٹکٹ دکھانے پر ہی ملے گی ۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کا شیڈول یہ ہے۔
پہلا ٹی20 میچ جمعرات، 18 اپریل، 2024 7:00 بجے شام راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم، راولپنڈی
دوسرا ٹی20 میچ ہفتہ، 20 اپریل، 2024 7:00 بجے شام راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم، راولپنڈی
تیسرا ٹی20 میچ اتوار، 21 اپریل، 2024 7:00 بجے شام راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم، راولپنڈی
چوتھا ٹی20 میچ جمعرات، 25 اپریل، 2024 7:00 بجے شام قذافی اسٹیڈیم، لاہور
پانچواں ٹی20 میچ ہفتہ، 27 اپریل، 2024 7:00 بجے شام قذافی اسٹیڈیم، لاہور