لاہور( نئی تازہ رپورٹ) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (UHS) نے بی ڈی ایس BDS سیکنڈ پروفیشنل سالانہ امتحانات 2023 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
یو ایچ ایس کے نوٹیفکیشن کے مطابق مجموعی طور پر 16 ڈینٹل کالجز کے 654 امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا جن میں سے 516 کامیاب رہے جبکہ 131 امیدوارفیل ہوئے۔ اس طرح کامیابی کا تناسب 79.75 فیصد رہا۔
تمام نتائج اس لنک پر یا یو ایچ ایس UHS کی ویب سائٹ پر دیکھے جا سکتے ہیں۔
نتائج کے مطابق بختاور امین میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ملتان کی کائنات ظہور نے 904/1000 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، ملتان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ملتان کی قرۃ العین نے 894 نمبر لے کر دوسری جبکہ یونیورسٹی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج فیصل آباد کی بشریٰ شاہد نے 889 نمبر لے کربی ڈی ایس امتحانات میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔
تفصیلات اس لنک پر موجود ہیں
اس کے علاوہ ہ یو ایھ ایس کے پہلے پروفیشنل بی ایس سی ایمرجنسی اینڈ انٹینسیو کیئر، کارڈیک پرفیوژن، آکیوپیشنل تھیراپی اور ریسپریٹری تھراپی کے امتحانات نتائج بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔